‘اگر فلسطین کو امداد چاہیے تو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے’

لاہور:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فلسطین کو اگر امریکی امداد چاہیے تو وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکانومک فورم میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فلسطین صدر محمود عباس نے نائب امریکی صدر مائیک پنس سے ملاقات سے انکار کرکے ان کی توہین کی، ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ وہ امریکی رہنماؤں کی توہین بھی کریں اور ان کو ڈالر بھی دیے جائیں۔

Comments
Loading...