
شہزادہ محمد سعودی عرب کو طاقتور ملک بنانا چاہتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جس تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے دنیا اس کو ایسا دیکھنے کی عادی نہیں ، ناقدین سست رفتاری پر تنقید کرتے رہے اب معاملہ مختلف ہے ۔
ڈیوؤس : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کو ایک طاقتور ملک بنانا چاہتے ہیں۔ ڈیوؤس میں عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جس تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے ابھی دنیا اس کو ایسا دیکھنے کی عادی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض ناقدین سعودی عرب کو سست رفتار ترقی پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں مگر اب معاملہ اس کے برعکس ہے ۔