جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی؛ 41 افراد ہلاک

سیئول: جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر میریانگ کے سیجونگ اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کی ابتداء اسپتال کے ایمرجنسی روم سے ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے وقت اسپتال اور اس سے متصل نرسنگ ہوم میں تقریباً 200 مریض موجود تھے اور مرنے والوں میں ان کی بھی خاصی تعداد شامل ہے۔

میریانگ شہر کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ یہ دس سال کے دوران جنوبی کوریا میں ہونے والی سب سے خطرناک اور جان لیوا آتشزدگی بھی ہے، البتہ ابھی تک آگے لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Comments
Loading...