
پشاور میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں
پشاور اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سابق سیاسی قائدین کی قیادت میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور سے اظہار یکجہتی کیلئے قلعہ بالاحصار تک ریلیاں نکالی گئیں۔
فوج اور فرنٹیئر کور کے حامی پیغامات سے مزین پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ریلیوں کے شرکاء نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور بہادر سپاہیوں کی بھرپور تعریف کی۔
ریلیوں کے شرکاء نے فرنٹیئر کور نارتھ کے سپاہیوں کی جانب سے ثابت قدمی اور صبر کا مظاہرہ کرنے پر جذباتی انداز میں اظہار تشکر اور تعریف کرتے ہوئے 9 مئی کو ہونے والے دفاعی اداروں کی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔