’رواں مالی سال کا 23 ارب ڈالرز کا برآمدی ہدف حاصل کرلیں گے‘

کراچی: وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا 23ارب ڈالرز کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا کہ چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات میں انڈر انوائسنگ پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی وضع کررہے ہیں، مارکیٹ ایکسسز پیداواری لاگت زرمبادلہ کے شرح مبادلہ کے مسائل ٹیکسٹائل برآمدات میں مطلوبہ اضافے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل اس معیار کی نہیں اس میں جدت کی ضرورت ہے۔

سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپے کی قدرکا تعین اگر درست رہے گا تو پاکستانی مصنوعات کا بیرونی خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کو فائدہ ہوگا، جب تک صنعتی شعبے میں اپ گریڈیشن اور تازہ سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

Comments
Loading...