
نیب ریفرنسز: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش
اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہو گئے، وفاقی وزراء اور دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ تھے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیاء بھی احتساب عدالت پہنچ گئے، وکیل نواز شریف خواجہ حارث واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔