صدر ٹرمپ نے دنیا کی ترقی کو امریکی ترقی سے مشروط کر دیا

ڈیووس:  ورلڈ اکانومک فورم میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا فری ٹریڈ پر یقین رکھتا ہے لیکن آنکھیں بند نہیں رکھ سکتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکانومک فورم پر بھی سب سے پہلے امریکا کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی میں ہی دنیا کی ترقی ہے۔

ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا فری ٹریڈ پر یقین رکھتا ہے لیکن آنکھیں بند نہیں رکھ سکتے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ایمگریشن سسٹم میں تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کو صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی امریکا آنے کی اجازت ہو گی۔

Comments
Loading...