بھارت ظلم سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دباسکتا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت  کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے عوام پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

“Indian atrocities in Occupied Kashmir can never suppress a just indigenous political struggle for self determination. Brutalities by Indian Security Forces against innocent Kashmiris in IOK and CFVs along LOC/WB targeting civilians are highly condemnable”, COAS.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ذریعے وہاں کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے سیاسی جدو جہد کو دبا نہیں سکتا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے اضلاع اسلام آباد اور شوپیاں میں فائرنگ کر  کے 17 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔

بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...