
آسٹریلین اوپن ویمن ڈبلز کا ٹائٹل ٹیمیابابوس اور کرسٹینا کے نام
ملیبرن:آسٹریلین اوپن میں ویمن ڈبلز کا ٹائٹل ہنگری کی ٹیمیابابوس اور فرانسیسی ٹینس سٹار کرسٹینا نے جیت لیا۔
آسٹریلین اوپن ٹینس کے مقابلے جاری ہیں۔ میلبرن میں ویمن ڈبلز کے فائنل مقابلے میں ہنگری کی ٹیمیابوبوس اور فرانسیسی سٹار کرسٹینا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں روسی جوڑی ایکترینامکارووا اور ایلینا ویسنینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی۔
ٹیمیا اور کرسٹینا نے پہلی بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔ فاتح کھلاڑیوں نے فتح کا جشن منایا۔ ٹرافی جیتنے پر انہیں مداحوں نے بھی خوب سراہا۔