ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی آج منائے جا رہی ہے

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی آج (بدھ کو) گڑھی خدا بخش بھٹو لاڑکانہ میں منائی جا رہی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر خصوصا سندھ سے پی پی پی کے جیالے قافلوں کی شکل میں گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔

اپنے پیغامات میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو امید کا منارہ نور تھے اور آنے والے وقتوں میں بھی وہ امید کا منارہ نور رہیں گے۔

دوسری جانب سیکریٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ قوم دشمنوں کے نام و نشان مٹ گئے مگر بھٹو خاندان آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Comments
Loading...