پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر اعتماد،غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایا کاروں کی دلچسپی برقرار، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 372 پوائنٹس کے اضافے سے 44 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ملک میں جاری سیاسی گرم گرمی اور تمام صورتحال کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے غیرملکی سرمایا کار کافی حد تک اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے حوالے سے متمعین نظر آتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت غیرملکی سرمایا کاروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کی جانے والی سرمایا کاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی انویسٹرز نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کا سرمایا لگایا جبکہ جنوری 2018 سے اب تک بیرونی سرمایا کار 9 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کر چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوران 372 پوائںٹس اضافے سے 44 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر دیکھی گئی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اگر سیاسی سطح پر حالات بہتر ہوجائیں تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کے نئے ریکارڈ بھی بنا سکتی ہے

Comments
Loading...