زینب قتل کیس، میڈیا ہاﺅسزمالکان،12اینکرپرسن طلب((انصاف فراہمی میڈیاکی بھی ذمہ داری ہے،چیف جسٹس))

شاہدمسعود معاملے پرتمام صحافی تنظیموںکونوٹس جاری کررہے ہیں،بتائیںکس کس کونوٹس کریں،جسٹس ثاقب نثار کامظہرعباس سے استفسار،اب میڈیاکوبھی اپناکرداراداکرناہوگا،جو بڑے ہیںوہ لاہورآجائیں،ریمارکس
ڈاکٹرشاہدمسعود،حمیدہارون،میرشکیل الرحمن،فہدحسین،آئی اے رحمان،کامران خان،مجیب الرحمن شامی،کاشف عباسی،حامدمیر،میاںعامرمحمود،رمیزہ ،سرمدعلی،ضیاءشاہد،ڈی جی فورنزک لیب،آئی جی پنجاب آج طلب
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت دیگر میڈیا مالکان اور اہم میڈیا پرسن کو بھی طلب کر لیا ہے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ زنیب قتل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت لاہور رجسٹری میں کرےگا ، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے میڈیا ہاﺅسز کے مالکان اور اہم میڈیا پرسنز کو زینب قتل کیس میں طلب کر لیا ہے اور اس حوالے سے میڈیا پرسن کو سمن جاری کر دیئے گئے ہیں ، ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت حمید ہارون، میر شکیل الرحمن ،فہد حسین ،آئی اے رحمان، کامران خان ،مجیب الرحمن شامی ،کاشف عباسی، حامدمیر، میاں عامرمحمود ،مس رمیزہ ،سرمد علی اورضیاءشاہد کو نوٹسز جاری کیے ہیں ،نوٹسز کے مطابق ان میڈیا پرسنز کو آج صبح 10 بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کیاگیاہے جہاں زینب قتل کیس کی سماعت ہوگی،چیف جسٹس نے ڈی جی فرانزک لیبارٹریز اور آئی جی پنجاب کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے، اس موقع پر سینئر صحافی مظہر عباس بھی عدالت میں موجود تھے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ شاہد مسعود کے معاملے پر ہم تمام صحافی تنظیموں کو نوٹس جاری کررہے ہیں، مظہر صاحب، بتائیں کس کس کو نوٹس کریں، انصاف کرنا عدلیہ کا نہیں آپ لوگوں کا بھی کام ہے۔مظہر عباس نے جواب دیا کہ بدقسمتی سے صحافتی قوانین پر عمل نہیں ہو رہا، شاہد مسعود کا دعوی انفرادی معاملہ ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ مظہر صاحب، انصاف کرنا صرف عدلیہ کی ذمہ داری نہیں، اب ذمہ داری میڈیا پر بھی عائد ہوگی، مظہر صاحب، ہم نوٹس جاری کررہے ہیں، میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مظہر عباس نے کہا کہ آپ پاکستان یونین آف جرنلسٹس کو نوٹس جاری کر دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سب کو نوٹس جاری کریں گے، جو بڑے ہیں وہ کل لاہور آجائیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں لاہور رجسٹری میں پیشی کے لئے میڈیا پرسنز کو نوٹسز جاری کردئیے جن میں ڈاکٹر شاہد مسعود، حمید ہارون، میر شکیل الرحمن ،فہد حسین ،آئی اے رحمان، کامران خان ،مجیب الرحمن شامی ،کاشف عباسی، حامدمیر، میاں عامرمحمود ،مس رمیزہ ،سرمد علی اورضیا شاہد شامل ہیں۔ نوٹسز کے مطابق ان میڈیا پرسنز کو کل صبح 10 بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کیاگیا ہے جہاں زینب قتل کیس کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس نے ڈی جی فارنسک لیبارٹریز اور آئی جی پنجاب کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں زینب قتل کے ملزم عمران کے 37 بینک اکانٹس کا دعوی کیا تھا تاہم اسٹیٹ بینک نے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔ شاہد مسعود دو روز پہلے بھی اسی معاملے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوچکے ہیں۔
سپریم کورٹ

Comments
Loading...