اداکارہ مہوش حیات کو ایئر پورٹ پر پرستاروں نے گھیر لیا

لاہور() نامورہ اداکارہ مہوش حیات کو ایئر پورٹ پر پرستاروں نے گھیر لیا ،سیلفیاں اور تصاویر بناتے رہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہو ش حیات گزشتہ روز پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 306کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچیں اورجب وہ ایئر پورٹ سے باہر آنے لگیں تو پرستاروں نے ان کو پہچان کر گھیر ے میں لے لیا اوران کے ساتھ سلیفیاں بناتے رہے ۔مہوش حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرستار وں سے ہمیشہ محبت اور اخلاق سے پیش آتی ہوں کیونکہ یہ کسی بھی فنکار کا اثاثہ ہوتے ہیں۔رش زیادہ ہونے کے باعث سکیورٹی اہلکاروںنے مداخلت کر کے ان کو گاڑی تک پہنچایا ۔

Comments
Loading...