پریانکا چوپڑا کی ’’بے واچ‘‘ بدترین فلم کیلئے نامزد

لاس اینجلس (آن لائن) پریانکا کی ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خبر پورے بھارت میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور میڈیا حلقوں کی جانب سے ان کی کامیابی پر بے تحاشا تعریف کی گئی تاہم ریلیز سے قبل بے واچ کی جتنی تعریف کی جارہی تھی ریلیز کے بعد یہ فلم ’’اونچی دکان، پھیکا پکوان‘‘ ثابت ہوئی اور باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔ تاہم شائقین کی جانب سے اس فلم پر اتنا بْرا ردعمل سامنے آیا کہ اسے گولڈن رسبیری ایوارڈز 2017 کی بدترین فلم کیلئے نامزد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 38 ویں گولڈن رسبیری ایوارڈ (رازی ایوارڈ ) کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بے واچ کے علاوہ ٹرانسفارمر: دی لاسٹ نائٹ ، ٹام کروز کی فلم دی ممی اور ففٹی شیڈز ڈارکر بھی بدترین فلموں کیلئے نامزد ہوئی۔#

Comments
Loading...