ہفتہ میں ایک مرتبہ مچھلی کھانے والے بچوں کا آئی کیو لیول بہتر ہوتا ہے، ماہرین

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) ہفتہ میں ایک مرتبہ مچھلی کھانے والے بچوں کا آئی کیو لیول دیگر بچوں کے مقابلے میں اوسطا پانچ درجے بہتر ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے اسکول آف نرسنگ کے زیر انتظام کی گئی تحقیق کے مطابق بچوں کو تندرست رکھنے اور ان کی بہتر دماغی نشوونما کیلئے ضروری ہے کہ انیہں ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ مچھلی کھلائی جائے۔ تحقیقی ٹیم کی سربراہ پروفیسر جیانگ ہونگ لوئی نے کہا کہ مچھلی میں موجود اومیگا فیٹی ایسڈز بچے کو پرسکون نیند بھی دیتے ہیں جو ان کی دماغی نشوونما کیلئے بہترین معاون ثابت ہو تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران تحقیق یہ بات سامنے آئی کہ ہفتہ میں ایک مرتبہ مچھلی کھانے والے بچوں آئی کیو لیول دیگر بچوں کے مقابلے میں اوسطا 4.8 پوائینٹ زیادہ ہوتا ہے۔

Comments
Loading...