
پاکستان اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کا تیسرا اجلاس (آج )سے روم میں شروع ہوگا
اجلاس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعاون کے امکانا ت پر تبادلہ خیال کیا جائےگا
روم ( )پاکستان اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کا تیسرا اجلاس آج ( پیر ) سے اٹلی کے شہر روم میں شروع ہوگا۔وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔اٹلی کی اقتصادی ترقی کے نائب وزیرآئیون سکال فراٹو کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فریقین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعاون کے امکانا ت پر تبادلہ خیال کریں گے۔