تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں۔

لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے جمہوری دور میں ناقابل قبول ہیں، تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے۔

Comments
Loading...