روس سے خطرہ ، برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ میں راڈار نصب کر دیے

اپنی فضائی حدود کو ممکنہ روسی جارحیت سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ دفاعی اقدامات کرتے رہے ہیں، برطانوی وزیر دفاع
#/h#
اڈنبرہ(آن لائن)برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو روس کی طرف سے حقیقی خطرات لاحق ہیں جن کے تدارک کے لیے برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں فضائی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لیے راڈارنصب کر دیے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع ’گوین ولیامسن‘ نے روس کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کے تحت اسکاٹ لینڈ کے جزیرہ شٹلانڈ میں میزائل نصب کیے ہیں۔ولیامسن نےبتایا کہ ’ہم اپنی فضائی حدود کو ممکنہ روسی جارحیت سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ دفاعی اقدامات کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا راڈار برطانیہ کے دفاع کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ روس کی مشرقی یورپ کی سرحد پر سرگرمیاں بند نہیں ہوئیں ہیں۔ روس کی طرف سے برطانیہ کو درپیش خطرہ شدید اور حقیقی ہے۔ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ ’اونسٹ± جزیرے میں ایک کروڑ پاو¿نڈ مالیت سے راڈار نصب کیا ہے۔ یہ راڈار برطانیہ کی مشرقی سرحد پر حفاظت کا اہم ذریعہ ہے اوریہ بہت جلد کام کرنا شروع کردے گا۔وزارت دفاع کے مطابق 15 جنوری کو برطانیہ نے دو روسی جنگی طیاروں کی نگرانی کے لیے اپنے جنگی طیارے فضائ میں چھوڑے تھے۔روسی طیاروں نے فضائی نقل وحرکت کے حوالے سے برطانوی ہدایات کا کوئی جواب نہیں دیا۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ روز میں روسی جنگی طیاروں نے برطانیہ کےقریب فضائی حدود میں 69 ایسی کوششیں کی تاہم ان کی تفصیل سامنے نہیں آئی اورنہ ہی روس کی طرف سے ان دعووں پر کوئی رد عمل سامنے آیا ہے۔برطانوی وزیر دفاع کی طرف سے اسکاٹ لینڈ کےایک جزیرے پر راڈار نصب کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب دوسری جانب برطانوی عسکری قیادت کا روس کے خلاف لب ولہجہ بھی مزید سخت ہوگیا ہے۔ولیامسن الزام عاید کیا کہ روس برطانیہ کےبنیادی ڈھانچے کی جاسوسی کررہا ہے۔ یہ جاسوسی روس کی کسی بھی جارحیت تک جا سکتی ہے اور وہ برطانیہ کو افراتفری سے دوچار کرسکتا ہے۔حال ہی میں برطانوی فوج کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار روس برطانیہ کے لیے زیادہ فعال اور پیچیدہ چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ جنرل نیک کارٹر ے نے تسلیم کیا کہ ان کے ملک کو روس کی فوجی صلاحیت سے نمٹنے میں مشکل پیش آسکتی ہے

Comments
Loading...