پولیو کے خاتمے میں ناکامی عالمی پابندیوں کے تحت گذشتہ تین سالوں کے دوران بیرون ملک جانے والے بڑی عمر 1کروڑ 98لاکھ مرد خواتین کو پر پولیو کے قطرے پلوائے گئے

#/h#
اسلام آباد(آن لائن) پولیو کے خاتمے میں ناکامی کی وجہ سے عالمی پابندیوں کے تحت گذشتہ تین سالوں کے دوران بیرون ملک جانے والے بڑی عمر 1کروڑ 98لاکھ مرد خواتین کو بیرون ملک جانے کے موقع پر پولیو کے قطرے پلوائے گئے ہیں ،وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق جن ممالک میںا بھی پولیو وائرس موجود ہے ان پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ ان ممالک سے بیرون ممالک کا سفر کرنے والے تمام مسافرائیرپورٹس یا ہسپتالوں پر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور انہیں متعلقہ ہیلتھ کلینک یا ہسپتال کی جانب سے پولیو کے قطرے پینے کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا دستاویزات کے مطابق پاکستان پر بھی یہ سفری پابندیاں عائد ہیں اور پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے تمام مسافروں کےلئے لازمی ہے کہ وہ پولیو کے قطرے پینے کا سرٹیفیکیٹ حاصل کریں دستاویزات کے مطابق گذشتہ تین سالوں کے دوران 1کروڑ 98لاکھ مسافروں کو بیرون ممالک جانے کے موقع پر پولیو کے قطرے پلائے گئے

Comments
Loading...