
محکمہ تعلیم کے 17ہزار آسامیوں کے لئے 7لاکھ امیدوار میدان میں آ گئے
پشاور(آن لائن) محکمہ تعلیم کے 17ہزار آسامیوں کے لئے 7لاکھ امیدوار میدان میں آ گئے ہیں بیروز گاری میں اضافہ کے باعث 7لاکھ امیدواروں کے سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم کو درخواستوں کی چھان بین میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں مختلف آسامیوںپر این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے محکمہ تعلیم نے حال ہی میں آسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی تھی درخواستیں جمع کرانے والوں میں سے 24پی ایچ ڈی اور 6000ایم فل بھی امیدوار بن گئے ہیں بی اے ایف اے ، ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم اے اردو ، ایم اے اسلامیات ، ایم اے عربی ، ڈبل ایم اے کرنے والے امیدواروں نے بھی درخواستیں جمع کی ہیں۔ بیروز گاری کے باعث محکمہ تعلیم کو 7لاکھ امیدواروں سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد اس کی چھان بین کر کے ان امیدواروں کے ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے لئے جائینگے صوبے کے مختلف سکولوں اوردفاترمیں 17ہزار آسامیوں پر صوبائی حکومت نے بھرتی کا فیصلہ کیاتھا ۔#/s#