پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 5جی ٹیکنالوجی جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے ٹیسٹ اور ڈیولپمنٹ کے لئے فریم ورک کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ(ایف اے بی)کے تعاون سے5جی ٹیکنالوجی جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے ٹیسٹ اور ڈیولپمنٹ کے لئے فریم ورک کی تیاری کے مرحلہ میں ہے۔وفاقی حکومت نے اس سلسلہ میں پالیسی ہدایات جاری کر دی ہیں اور اتھارٹی بھی فائیو جی کے لئے کثیرالجہت فریق ورکنگ گروپ کی تشکیل پر کام کر رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے اتوار کوبتایا کہ فائیو جی ایک کمرشل/مارکیٹنگ اصطلاح ہے(پانچویں جنریشن موبائل نیٹ ورکس)جسے انٹرنیشنل موبائل ٹیلی کمیونیکیشن(آئی ایم ٹی)2020اور اس کے بعد سے بھی پہچانا جاتا ہے جس کے لئے2020کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے اداروں کی طرف سے توقع کی جا رہی ہے کہ کاروباراور صارف کی مانگوں کو پورا کرنے کے لئے فائیو جی کا 2020تک آغاز ہو جانا چاہئے۔ذرائع نے کہا کہ موجودہ طور پر یہ ابھی پوری دنیا میں کہیں بھی ابھی تک کاروباری طور پر عملداری اور معیاریت کے ساتھ موجود نہیں ہے اور کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان کی صف اول میں رہنے کے لئے اور پاکستانی صارفین کو جدید سروس کی فراہمی کے لئے ٹیلی کام پالیسی2015میں نہ صرف ٹیکنالوجی کو کاروباری طور پر بروئے کار لانے بلکہ ائندہ اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے لئے سازگار تجربہ اور ترقی کا ماحول فراہم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب مین ذرائع نے کہا کہ اس وقت کوئی ٹینڈرنگ زیر عمل نہیں ہے اور مزید کہا کہ فائیو جی بہتر رفتار،گنجائش،انحصار اور بہتری کے اعتبار سے فور جی کے موجودہ نیٹ ورک سے بہتر ہو گی۔ہر صارف کو براڈ بینڈ ڈاﺅن لوڈ اور اپ لوڈ کی اعلیٰ معیار کی سروس کا تجربہ ہو گا۔

Comments
Loading...