پاکستانی بچوں میں موٹاپے کی وجوہات کیا ہیں؟ ماہرین نے پتہ لگا لیا

طبی ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ پاکستانی بچوں کے جین میں ایک غلطی پائی گئی ہے، جو ان میں موٹاپے کا باعث بن رہی ہے۔

پاکستان، برطانیہ اور فرانس کے ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق پاکستانی بچوں کے جین میں ایک غلطی پائی گئی، جو ان میں موٹاپے کا باعث بن رہی ہے۔

یونیورسٹی آف لاہور، فرانس کی یونیورسٹی آف للے اور لندن کے ماہرین صحت کی مشترکہ تحقیقات کے نتائج ابتدائی طور پر ہیلتھ جرنل ’نیچر جینیٹک‘ میں شائع ہوئے ہیں۔ ماہرین طویل عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق کے بعد یہ پتہ لگانے میں کامیاب گئے ہیں کہ پاکستانی بچوں میں موٹاپے کی وجوہات کیا ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی بچوں کے جین میں ایک غلطی پائی گئی، جو ان میں موٹاپے کا باعث بن رہی ہے۔

طبی ماہرین نے اس جین کو ’اے ڈی سی وائے 3‘ کا نام دیا ہے جو دیگر جینز سے مختلف ہے۔ اسی جین کی وجہ سے ہی پاکستانی بچے موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس تحقیق کی روشنی سے تحقیق کے نئے دروازے کھلیں گے۔

Comments
Loading...